نیویارک :یورپی طبی ماہرین نے یوروپی یونین میں ڈیلٹا کورونا وائرس کے پھیلنے سے خبردار کیا ہے۔یورپ میں بیماریوں سے بچاؤ اور کنٹرول کے مرکز کی سربراہ آندریا آمون کے مطابق اگست کے آخر تک یورپی یونین میں کورونا کے نوے فیصد نئے انفیکشن کا ذمہ دار ڈیلٹا وائرس ہو سکتا ہے۔ان کے بقول گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران ڈیلٹا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا قوی امکان ہے، خاص طور پر ان نوجوانوں میں، جن کی ابھی تک ویکسینیشن نہیں ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کی یہ قسم ہندوستان میں دریافت ہوئی تھی، جہاں سے یہ برطانیہ تک پہنچی تھی۔