ڈیلٹا ویرینٹ، فلپائن کی تھائی لینڈ اور ملائشیا کے مسافروں پر پابندی

   

منیلا: کورونا وائرس کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فلپائن نے جمعہ کوملائیشیا اور تھائی لینڈ سے مسافروں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہیکہ یہ پابندی اتوار کے روز سے نافذ العمل ہو جائے گی۔ ایک صدارتی ترجمان نے بتایا کہ اتوار سے قبل ان ممالک سے فلپائن پہنچنے والے افراد کو 14 روز قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے۔ اس سے قبل فلپائن نے انڈونیشیا، ہندوستان، پاکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، عمان اور متحدہ عرب امارات سے بھی سفری رابطے اسی طرح محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کورونا وائرس کے انسداد کیلئے فلپائن میں دارالحکومت منیلا سمیت متعدد مقامات پر سخت پابندیاں نافذ ہیں۔