ڈیلیوری بوائے نے لفٹ میں پیشاب کردیا، مکینوں نے پٹائی کردی

   

ممبئی ۔ 22 جولائی (ایجنسیز) مہاراشٹرا کے پالگھر ضلع کے ویرار ویسٹ علاقے میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے ڈیلیوری بوائے نے رہائشی عمارت کی لفٹ میں پیشاب کر دیا۔ یہ پوری حرکت سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئی، جس کے بعد مکینوں نے مشتعل ہو کر اسے مارا پیٹا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔یہ واقعہ پیر کو ویرار ویسٹ کی سی ڈی گرودیو بلڈنگ میں پیش آیا۔بتایا جا رہا ہے کہ ڈیلیوری بوائے بلنکیٹ کمپنی کے لیے کام کر رہا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا گیا کہ وہ لفٹ میں داخل ہوا، ادھر ادھر دیکھا اور پھر لفٹ کی دیوار کے ساتھ پیشاب کر دیا۔کچھ دیر بعد جب لفٹ سے بدبو آنے لگی تو مکینوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی، جس میں سارا واقعہ قید تھا۔ مکینوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈیلیوری ایجنٹ کو بلایا، اور جب اس نے حرکت سے انکار کیا تو اسے فوٹیج دکھا کر مارا پیٹا۔