ڈیلیوری بوائے کے ہاتھوں زخمی اسٹور مینیجر دوران علاج فوت

   

حیدرآباد ۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) گولکنڈہ علاقہ میں ڈیلیوری بوائے کے ہاتھوں زخموں ہونے والا اسٹور مینیجر زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہیکہ 30 نومبر کو امیزان کمپنی کے گودام میں اسٹور منیجر شیورام اور ڈیلیوری بوائے منیر کا جھگڑا ہوا تھا۔ اس واقعہ میں شیورام شدید زخمی ہوگیا تھا اور اسے سکندرآباد کے ایک دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا اور وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہیکہ دونوں کے درمیان جھگڑے کے دوران اسٹور منیجر شیورام زخمی ہوا تھا اور پولیس گولکنڈہ نے ڈیلیوری بوائے کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا تھا اور اب اس کی موت واقع ہونے پر کیس کے دفعات میں ترمیم کی گئی اور اسے قتل کا مقدمہ بنادیا گیا۔