ڈیلی ویجس اور دیگر عارضی ملازمین کی تنخواہوںمیں اضافہ

   

حیدرآباد۔حکومت نے ڈیلی ویجس یعنی یومیہ مزدوری پر کام کرنے والے ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ کے احکامات جاری کئے ہیں۔ روزانہ ویجس پر کام کرنے والے مزدوروں کی اقل ترین اجرت کو 300 روپئے سے بڑھا کر 390 روپئے کیا گیا۔ عبوری تنخواہوں پر کام کرنے والوں کی ماہانہ تنخواہ 8 ہزار روپئے سے بڑھا کر 10400 روپئے کی گئی ہے۔ پارٹ ٹائم ملازمین کی اقل ترین تنخواہ 4 ہزار سے بڑھا کر 5200 روپئے کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اضافی تنخواہوں پر جون سے عمل ہوگا۔