واشنگٹن۔ 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد امریکی سینیٹر کملا ہیریس کی قسمت کا ستارہ اِس وقت بلندی پر ہے۔ امریکہ میں اس وقت کم و بیش 20 ایسے ڈیموکریٹس امیدوار ہیں جو 2020ء میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے منتظر ہیں، لیکن کملا ہیریس فی الحال دوسرے مقام پر چل رہی ہیں۔ پہلے ڈیموکریٹک صدارتی مباحثہ میں ان کی بہترین کارکردگی نے انہیں دوسرا مقام دلانے میں کامیابی حاصل کی۔ تازہ ترین اوپینین پول کے ذریعہ یہ بات سامنے آئی۔ کوئنی پیاک یونیورسٹی سروے میں سینیٹر کملا ہیریس کو ان کے موقف میں 20% فیصد فائدہ حاصل ہوا جبکہ سابق امریکی نائب صدر جوبیڈن ڈیموکریٹک کے موقف میں 22% کارکردگی کے ساتھ اپنی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔