ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کیلئے ووٹنگ

   

واشنگٹن۔ 4 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں رواں برس کے صدارتی الیکشن کیلئے ڈیموکریٹک پارٹی کے حتمی امیدوار کیلئے پارٹی کا داخلی انتخابی سلسلہ جاری ہے۔ منگل تین مارچ کو چودہ ریاستوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں نے ووٹ ڈالے۔ سپر ٹیوز ڈے کی ووٹنگ کے غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق نائب صدر جو بائیڈن کی چودہ میں سے آٹھ ریاستوں میں کامیابی یقینی ہے۔ برنی سینڈرز کیلیفورنیا کی ریلست میں سبقت لیے ہوئے ہیں۔ ٹیکساس کی ریاست میں جو بائیڈن کو برنی سینڈرز پر معمولی سے برتری حاصل ہے۔ 3 مارچ کو جو بائیڈن کے حق میں افریقی امریکی پارٹی کارکنوں نے زیادہ ووٹ ڈالے۔ وہ ورجینیا، میساچوسٹس، مینیسوٹا اور شمالی کیرولینا کی ریاستوں میں بھی کامیاب رہے۔ بقیہ پارٹی امیدوار کوئی بڑی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہے۔