ڈیموکریٹ غزالہ ہاشمی سینیٹ ریس میں فتح یاب

   

تعلیم، اولین ترجیح۔ ’ پری ۔ کے ‘ پروگرامس کی فنڈنگ پر توجہ مرکوز
حیدرآباد۔/6نومبر ، (سیاست نیوز) ڈیموکریٹ غزالہ ہاشمی نے منگل کی شب ورجینیا کی 10 ویں سینیٹ ڈسٹرکٹ کو موجودہ ریپبلکن سینیٹ کو شکست دے دی۔ یاد رہے کہ ریاستی سینیٹ میں ہاشمی واحد مسلم خاتون منتخب ہوئی ہیں۔ امریکہ میں پیدا ہوئی پہلی غیر ملکی نسل اب ایک ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرے گی جو رچمنڈ ، چیسٹر فیلڈ، کاونٹی کے حصے اور مکمل ہاؤہٹن کاونٹی پر مشتمل ہے۔ ورجینیا کمیونٹی کالج سسٹم میں کئی برس کام کرنے کے بعد ہاشمی نے اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی جانب سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔ ہاشمی کی اولین ترجیح ’ تعلیم ‘ ہے اور ایک اہم ٹاپک بطور خاص یونیورسل ’’ پری ۔ کے ‘‘ پروگرامس کیلئے فنڈس جمع کرنا ہے جس کی حمایت گورنر رالف نارتھم کررہے ہیں۔ یاد رہے کہ غزالہ ہاشمی حیدرآباد میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ 50 سال قبل امریکہ منتقل ہوئی تھیں۔