ڈیمین رائٹ پنجاب سے جڑگئے

   

نئی دہلی: تسمانیہ کے آل راونڈر ڈیمین رائٹ آئی پی ایل 2021 سیزن میں پنجاب کنگس کے گیندبازی کے کوچ بن گئے ہیں۔ پنجاب کنگس نے ہفتہ کو یہاں اعلان کیا۔ رائٹ نے اپنے کیرئرمیں 123 فرسٹ کلاس اور 106 لسٹ اے میچ کھیلے ہیں۔ وہ پنجاب کے کوچنگ اسٹاف میں کوچ انل کمبلے ، اسسٹنٹ کوچ اینڈی فلاور، بلے بازی کوچ وسیم جعفر، اور فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈس کے ساتھ جڑیں گے ۔