ڈینش خفیہ ایجنسی کے سربراہ گرفتار

   

کوپن ہیگن : ڈنمارک کے دفاعی خفیہ ادارے کے سربراہ گزشتہ ایک ماہ سے زیر حراست ہیں۔ اس بات کا انکشاف پیر کے دن ہوا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے انتہائی خفیہ معلومات لیک کی ہیں۔پیر کے دن ڈینش میڈیا میں انکشاف کیا گیا کہ ملکی دفاعی خفیہ ایجنسی کے سربراہ لارس فنڈِسن کو انتہائی خفیہ اور حساس معلومات لیک کرنے کے الزام میں گزشتہ ماہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔لارس فنڈِسن کے بارے میں یہ خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے، جب گزشتہ برس ڈینش انٹیلیجنس پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے یورپی رہنماؤں اور ڈینشن شہریوں کی جاسوسی اور نگرانی کے لیے امریکہ کی قومی سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے ساتھ تعاون کیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ فنڈِسن کے کہنے پر ہی ان کا نام میڈیا کو جاری کیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس کیس کے حوالے سے فنڈِسن کے کچھ ساتھیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھاہم کیا جانتے ہیں؟اب تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق ملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ دو سابق اور دو حاضر سروس اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں ڈنمارک کی داخلی اور خارجی سطح پر کام کرنے والی خفیہ ایجنسیاں شامل ہیں۔