ڈیننیل اور لیلے سیمی فائنلز میں داخل

   

نیویارک ۔روس کے ڈینیل میدودیو یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کینیڈا کی لیلے فرنانڈس نے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔ یوایس اوپن میں ورلڈ نمبر 2 ڈینیل میدودیو نے ڈچ حریف بوٹیک کے خلاف شاندار آغازکیا اور لگا تار دو سیٹس جیت لیے لیکن تیسرے سیٹ میں وہ ہوا جو اب تک نہیں ہوا تھا،جاری ایونٹ میں پہلی بار میدودیو سیٹ میں شکست کھا گئے تاہم چوتھا سیٹ میدودیونے جیتا ۔میدودیو کی جیت کا اسکور 6-3 ، 6-0، 4-6 اور7-5 رہا۔دوسری جانب ویمنز سنگلز میں کینیڈا کی لیلے فرنانڈس نے یوکرین کی الیلینا سوتیلینا کو ہرا کر ایک بار پھر اپ سیٹ کر دیا، لیلے کی جیت کا اسکور 6-3 ، 3-6 اور 7-6رہا۔