ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن کی 48 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

   

آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے کی 25 جولائی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ 22 جولائی (سیاست نیوز) میڈیکل اینڈ ہیلت سرویس ریکورٹمنٹ بورڈ نے ویدیا ودھنا پریشد (ٹی وی وی پی) انشورنس میڈیکل سرویس (آئی ایم ایس) شعبوں میں ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن کی 48 جائیدادوں پر تقررات کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ خواہشمند اہل امیدوار آن لائن میں 25 جولائی تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ زون I میں 21 اور زون II میں 27 جملہ 48 ڈینٹل اسسٹنٹ سرجن کی جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں۔ ان جائیدادوں پر تقررات کے لئے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) یا اس سے مساوی اہلیت لازمی ہے۔ ساتھ ہی تلنگانہ ڈینٹل کونسل میں رجسٹریشن ہونا ضروری ہے۔ 18 تا 46 سال کے درمیان عمر ہونی چاہئے۔ قواعد کے مطابق متعلقہ زمروں کے امیدواروں کو عمر میں چھوٹ رہے گی۔ 14 جولائی سے ان لائن میں درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اکیڈیمک میرٹ قابلیت کے ساتھ سرکاری ہاسپٹلس میں کنٹراکٹ یا آؤٹ سورسسنگ خدمات کی بنیاد پر تقررات کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات کے لئے و یب سائٹ mhsrb.telangana.gov.in ملا حظہ کیا جاسکتا ہے۔ 2