لکھنؤ : ڈینگو بخار کی وجہ سے اتر پردیش کے کئی علاقوں میں حالات تشویشناک ہوگئے ہیں ۔فیروز آباد میں ہی اب تک 55 افراد ڈینگو بخار کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج کی پرنسپل سنگیتا انیجا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہاسپٹل 409 مریض ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں کوئی موت نہیں ہوئی ہے۔ مریضوں کا ہجوم ہے اور ان کے موثر علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مریضوں کی تعداد کم ہے جن کی حالت نازک ہے۔اترپردیش کے علاوہ بہار میں بھی ڈینگو بخار سے عوام پریشان ہیں۔