ڈینگو سے 38 اموات کتہ گوڑم سرفہرست

   

حیدرآباد 19 ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی سطح پر ڈینگو سے فوت ہونے والوں کی تعداد 38 تک پہونچ گئی ہے اور یہ اموات ریاست سے 16 اضلاع میں سے کتہ گوڑہ میں سب سے زیادہ 7 اموات ہوئی ہیں اور ڈینگو سے موت واقع ہونے والوں میں ایک سرپنچ بھی شامل ہے۔ جبکہ شہر میں ہی گاندھی ہاسپٹل میں 6 اموات درج کی گئیں۔ تاہم حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ ڈینگو سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔ جبکہ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ کیس شیٹس کی بنیاد پر اموات کی نشاندہی کی جاسکتی ہے۔