ڈینگو پر بی جے پی کا بحث کرانے کا مطالبہ مسترد ہونے پر اسمبلی سے واک آؤٹ

   

کولکاتا: مغربی بنگال اسمبلی میں ڈینگو کے ایشو پر بحث کرنے کی اجازت نہیں ملنے پر بی جے پی کے ممبران نے اسمبلی سے واک آؤٹ کیا، اسمبلی کے احاطے میں احتجاج کرنے کے بعد اسمبلی سے باہر نکل اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے لوگوں کے درمیان مچھر دانیاں تقسیم کیں۔سلی گوڑی سے ممبر اسمبلی شنکر گھوش نے شمالی بنگال میں ڈینگو کی صورتحال پر اسمبلی میں بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریک پیش کی۔ وہ اس پر بھی بات کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن اسپیکر بیمن بنرجی نے اس پر بحث کرنے کی اجازت نہیں دی۔اس کے بعد بی جے پی کے ممبران اسمبلی نعرہ بازی کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ کرگئے ۔اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے کہاکہ ہمیں زیر التواء تحریک کو پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس پر بحث کی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اسپیکر سے درخواست کی تھی کہ حکومت کی جانب سے کم از کم کوئی وزیراس معاملے میں بیان دے اور بتائیں کہ ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
اسپیکر نے کہا کہ اسمبلی میں زیر التواء تحریک کو پڑھنا کافی ہے ۔ اس لئے ہم احتجاج کرتے ہیں۔اس کے بعد بی جے پی کے کئی ممبران اسمبلی بشمول شوبھندوادھیکاری، منوج تیگا، اگنی مترا پال نے اسمبلی کے قریب سڑک پر ڈینگو کے معاملے میں ریاستی حکومت کے رول پر احتجاج کیا۔ علامتی مچھر کے ساتھ مچھر دانی میں گھس کر احتجاج کیا۔ وہ راہگیروں اور بس کے مسافروں میں مچھر دانی بھی تقسیم کی گئی۔