بودھن /27 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محمد اویس عمر 26 سال پیشہ فٹ ویر شاپ بودھن کا گذشتہ شب حیدرآباد کے ایک کارپوریٹ ہاسپٹل میں مرض ڈینگو کے علاج کے دوران انتقال ہوگیا ۔ آج بعد نماز جمعہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو بچے اور والد موظف کے علاوہ والدہ موجود ہے ۔ مرحوم کے بھائی زائد کے مطابق اتوار 22 ستمبر کو محمد اویس کو بخار کے علاج کیلئے مقامی خانگی دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ جہاں افاقہ نہ ہونے کے باعث دوسرے دواخانے کو منتقل کیا گیا جہاں اویس کو ڈینگو بخار سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر متاثرہ مریض کو پہلے نظام آباد اور بعد کیمپ ہاسپٹل سکندرآباد منتقل کیا گیا جہاں گذشتہ شب مریض کا انتقال ہوگیا ۔ ان دنوں بودھن شہر کے ہر محلہ و گلی میں ملیریا چکن گنیا ، ٹائفائیڈ اور ڈینگو مرض سے متاثرہ افراد نظر آرہے ہیں ۔ سرکاری اور خانگی دواخانے مریضؤں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ آئے دن کہیں نہ کہیں سے اموات کی اطلاعات مل رہی ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔
