ڈینیئل نے صوفیا اوپن جیت لیا

   

صوفیا۔ 13 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) روسی کھلاڑی نے ہنگری کے مارٹن کو ہرا کر کیریئر کا چوتھا اے ٹی پی خطاب جیت لیا۔ روسی کھلاڑی ڈینیئل میڈیڈیو نے صوفیا اوپن ٹینس مینز سنگل خطاب اپنے نام کر لیا، انہوں نے فیصلہ کن معرکے میں ہنگرین کھلاڑی مارٹن فکسووکس کو شکست دے کر کیریئر کا چوتھا خطاب حاصل کیا۔ بلغاریہ میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل فائنل میں ڈینیئل میڈیڈیو نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارٹن کو 6-4 اور 6-3 سے شکست دی ۔ دوسری جانب مینز ڈبلز فائنل میں جرگن ملزر اور نیکولا میک ٹک نے کرسٹوفر اور چینگ پینگ کو ہرا کرخطاب جیتا۔