واشنگٹن19 اکتوبر( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ملک کے اگلے وزیر توانائی کی حیثیت سے نا ئب وزیر توانائی ڈین برولیٹ کو نامزد کیا ہے ۔ وہ ریک پیری کی جگہ لیں گے جو رواں برس استعفی دیں گے ۔ ٹرمپ نے ٹویٹ میں کہاکہ میں نے ڈپٹی سیکریٹری ڈین برولیٹ کو نیا وزیر توانائی نامزد کیا ہے ۔ محکمہ میں مسٹر ڈین کا تجربہ کافی ہے وہ شاندار کام کریں گے۔ اس سے قبل جمعرات کوٹرمپ نے کہاریک نے وزارت میں شاندار کام کیا ہے لیکن تین برس طویل وقت ہوتا ہے ۔ وہ سال کے آخر تک استعفی دیں گے ۔
