ڈین جونز قلب پر حملے کے بعد انتقال کرگئے

   

ممبئی ۔ آسٹریلیائی سابق کرکٹر اورکرکٹ مصبر ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ وہ آئی پی ایل کے سلسلے میں ان دنوں ہندوستان میں تھے۔ ان کی عمر 59 برس تھی۔ ڈین مرون جونز 24 اکتوبر 1961 کو آسٹریلیا کے شہر ملبورن کے نواحی علاقے کوبرگ میں پیدا ہوئے تھے۔ان کا شمار1980 اور 1990 کی دہائی کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور کرکٹ سے سبکدوشی کے بعد وہ کرکٹ مصبر اور کوچ کی حیثیت سے کھیل کے میدان سے وابستہ تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 52 ٹسٹ میچز کھیلے اور3631 رنز بنائے جن میں11 سنچریاں بھی شامل ہیں۔ جونز نے 164 ونڈے مقابلوں بھی ٹیم کی نمائندگی کی اور اس دوران انہوں نے 6063 رنز بنائے جن میں سات سنچریاں اور46 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ڈین جونز ان دنوں ممبئی میں مقیم تھے تاکہ وہ آئی پی ایل کے آفیشل براڈکاسٹر پینل میں اپنی خدمات انجان دے سکیں ۔