ڈیوس کپ کی منتقلی پر پاکستان اپیل کرے گا

   

کراچی۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ٹینس فیڈریشن نے ہند۔پاک ڈیوس کپ میچوں کی میزبانی واپس لینے کے عالمی فیڈریشن کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے نظرثانی کیلئے اپیل کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ فیڈریشن کے صدر سلیم سیف خان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ہمارے پاس دیگر راستے بھی موجود ہیں اور اس پر کام جاری ہے۔ پاکستان کے پاس ہندوستان کو ہرانے کیلئے بہترین موقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریری طور پر آئی ٹی ایف کو درخواست دیں گے کہ ٹائی کیلئے جگہ تبدیل نہ کی جائے اور ہمیں امید ہے کہ یہ مقابلے اسلام آباد میں ہی منعقد ہوں گے۔ دھرنے کی وجہ سے عالمی فیڈریشن ہمارے لئے مایوس کن فیصلہ کیا ہے۔