گدوال میں ایس پی نے پولیس عہدیداروں کو میڈیکل کٹس فراہم کئے
گدوال۔ 10 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع جو گولمبا گدوال۔ایس پی اپورواراؤ نے آج دوپہر چار بجے دن پولیس عہدیداروں کے ایک کھڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لاگو لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور عوام کی صحت کا خیال رکھنے۔اور اپنی فیملی سے دور رھکر سماج کو صحت مند رکھنے کی خاطر جو کامیاب سعی کی جارہی ہے وہ قابل دید ہے۔۔انہوں پولیس والوں سے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران اپنی صحت کا بھی بھر پور خیال رکھیں اور صاف ماسک اور بار بار سینٹائیٹزر سے ھر آدھے گھنٹے کے بعد ہاتھ دھوتے رھیں۔۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی باہر نکلنے والی گاڑی اور سوار سے انکے باہر نکلنے کی وجہ سیٹیزن ٹراکنگ کویڈ19 ایپ میں محفوظ کریں۔ تین کیلومیٹر سے زیادہ فاصلے سے آگے بڑھنے پر سوار سمیت گاڑی کو ضبط کرتے ہوئے ان پر کیس درج کریں۔ اس موقعہ پر گدوال ایس پی اپورواراؤ نے پولیس والوں میں صحت بچاؤ کٹ فراہم کی اور سخت تاکید کی کہ وہ اپنا اور اپنے خاندانوں کی صحت کا بھی بھر پور خیال رکھیں۔اس موقعہ پر انکے ساتھ ضلع گدوال ایڈیشنل ایس پی کرشنا ڈی ایس پی موجودہ تھے۔