آرمور۔/5اپریل( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر ہاوزنگ و رکن اسمبلی بالکنڈہ ویملہ پرشانت ریڈی کی جانب سے محکمہ طب، محکمہ پنچایت، محکمہ ریونیو و دیگر محکمہ کے عہدیداروں کو کرونا وائرس کی وباء میں لاک ڈاون کے پیش نظر جو خدمات انجام دے رہے ہیں ایسے تقریبا”1200 عہدیداروں کو اپنیذاتی خرچ سے کھانے کا نظم رکھا ہے اور یہ کھانے کا انتظام 4 اپریل تا لاک ڈاون کے اختتام تک رہیگا ریاستی وزیر ویملہ پرشانت ریڈی کے اس اقدام کی ستائش کرتے ہوئے عہدیداروں نے اظہار تشکر کیا۔