نظام آباد :4؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے وزیر مسٹر پرشانت ریڈی نے اپنے حلقہ بالکنڈہ میں کورونا وائرس کے ڈیوٹیا ں انجام دینے والے 12سو ملازمین کیلئے دوپہر کے کھانے کے انتظامات شروع کیا محکمہ صحت ، پولیس ، ریونیو ، پنچایت راج و دیگر محکمہ جات میں کام کررہے ہیں ان افراد کیلئے ہر روز دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کیلئے اپنے ذاتی مصرف سے اسے انجام دیا جارہا ہے ۔ تاکہ ملازمین کو دوپہر کے کھانے کیلئے اپنے گھروں کو جانا نہ پڑیں ۔ ملازمین عوام کیلئے رات دن کام کررہے ہیں بالکنڈہ حلقہ میں 8 منڈل کے اور 8 منڈلوں کام کرنے والے تمام ملازمین کو لاک ڈائون ختم ہونے تک ملازمین کیلئے دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائیگا۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ گھروں تک محدود رہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی، چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کے احکامات کے مطابق اتوار کے روز 9 بجکر 9 منٹ پر لائٹ بند کرکے کورونا کے خاتمہ کیلئے کئے جانے والے عزم کا اظہار کریں ۔