ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل کالجس کے پروفیسرس کو ’ وجہ بتاؤ نوٹس ‘

   

جواب نہ دینے پر ملازمتوں سے برطرف کردینے ڈائرکٹر محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں غیر مجاز طور پر طویل مدتی رخصت پر پائے جانے والے گورنمنٹ میڈیکل کالجوں کے اساتذہ (پروفیسرس و اسسٹنٹ پروفیسرس وغیرہ ) کو ’شوکاز نوٹسیس ‘ جاری کی گئیں اور نوٹسیں حاصل کرنے والے میڈیکل کالجس کے چند پروفیسرس نے ہی اپنی وضاحیتیں داخل کیے اور چند میڈیکل کالجوں کے پروفیسرس نے وضاحت ابھی تک بھی پیش نہیں کئے ۔ جس کے نتیجہ میں ریاستی محکمہ صحت و طبابت کی جانب سے ان غیر مجاز طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ ( پروفیسرس وغیرہ ) کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ شوکاز نوٹسوں کا جواب نہ دینے والے میڈیکل کالجوں کے پروفیسرس کو ملازمتوں سے ہی برطرف کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ ریاستی ڈائرکٹر محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ کئی سینئیر پروفیسرس جو گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں خدمات انجام دے رہے ہیں غیر مجاز طور پر کسی اطلاع کے بغیر زائد از ایک سال سے ڈیوٹی انجام نہیں دے رہے ہیں ۔ جس کے پیش نظر ڈائرکٹر ریاستی میڈیکل ایجویشن کی جانب سے تمام گورنمنٹ میڈیکل کالج پرنسپال کو مکتوب روانہ کر کے غیر مجاز طور پر طویل عرصہ سے ڈیوٹی انجام نہ دینے والے پروفیسرس کی تفصیلات روانہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور یہ بھی کہا کہ اب تک ہی غیر مجاز طور پر کسی اطلاع کے بغیر ڈیوٹی انجام نہ دینے والے پروفیسرس دوبارہ رخصت کی درخواستیں پیش کرنے پر ان درخواستوں کو بالکلیہ طور پر مسترد کردینے کی ہدایات دیں ۔ اسی ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ فی الوقت 30 میڈیکل کالج پروفیسرس جو کہ کسی اطلاع کے بغیر غیر مجاز طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں ۔ انہیں شوکاز نوٹسیں ، روانہ کردی گئی ہیں ۔ حکومت بالخصوص ریاستی ڈائرکٹر محکمہ میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے کئے جانے والے ان اقدامات پر گورنمنٹ میڈیکل کالجوں میں زبردست سنسنی و ہلچل پیدا ہوگئی ہے ۔۔