حیدرآباد ۔4 نومبر ( سیاست نیوز) کھمم ستو پلی ڈپو سے وابستہ آر ٹی سی ملازم نے چیف منسٹر کی اپیل پر ڈیوٹی پر واپسی کے اندرون 24 گھنٹے ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ڈرائیور ہڑتال میں شامل تھا لیکن چیف منسٹر کی اپیل پر کل ہڑتال سے دستبرداری اختیار کی اور تحریری درخواست پیش کی ۔ اس دوران ڈپو منیجر ستوپلی کے غیر شائستہ ریمارکس پر دلبرداشتہ ہوکر اپنا ارادہ تبدیل کردیا اور دوبارہ ہڑتال میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔ چیف منسٹر کی ’ ڈیڈ لائین ‘ کی پرواہ کئے بغیر ملازمین نے ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں ۔