چھپرا، 4 ستمبر (یو این آئی) بہار میں سارن ضلع کے مشرک تھانہ علاقے میں تعینات ایک پولیس افسر کو ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے کے معاملے پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ تھانے میں تعینات پولیس سب انسپکٹر نند کشور سنگھ، ڈومرسن کے مہاویری جھنڈا میلہ میں ڈیوٹی پر تھے ۔ جہاں ایک اسٹیج پر منعقدہ ثقافتی پروگرام کے دوران پولیس سب انسپکٹر نند کشور سنگھ اسٹیج پر چڑھ گئے اور رقاصہ کے ساتھ رقص کرنے لگے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس پروگرام کا ویڈیو وائرل ہونے اور سارن کے پولیس سپرنٹنڈنٹ تک اطلاع پہنچنے کے بعد ایک تحقیقاتی کمیٹی نے معاملے کی جانچ کی اور مذکورہ ویڈیو کی صداقت ثابت ہونے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ نے پولیس سب انسپکٹر نند کشور سنگھ کو معطل کر کے تین دن کے اندر وضاحت طلب کی۔