واشنگٹن، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزارت خزانہ کے اعلی عہدیدار ڈیوڈ مالپس کو ورلڈ بینک کے اگلے صدر کے عہدہ کیلئے اپنی پہلی پسند بتایا ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے چہارشنبہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’آج مسٹر ڈیوڈ مالپس کو ورلڈ بینک کے اگلے صدر کے عہدے کے لئے اپنی پسند کا اعلان کرکے مجھے خوشی ہورہی ہے ‘‘۔مسٹر مالپس فی الحال امریکی وزارت مالیات میں بین الاقوامی امور کے سکریٹری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔