لندن۔ سابق ٹاپ ٹی ٹوئنٹی بیٹر ڈیوڈ ملان جنہوں نے انگلینڈ کے لیے تمام فارمیٹس میں سنچری بنائی، نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ 36 سالہ ملان نے برطانوی اخبارکو بتایا کہ وہ وائٹ بال فارمیٹ میں اپنی کامیابی سے خوش ہیں لیکن ٹسٹ کرکٹ میں توقع کے مطابق مظاہرہ نہیں کر سکے۔ ملان نے 22 ٹسٹ، 30 ونڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔ وہ 2020 میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں عالمی نمبر ایک بیٹر بنے۔ وہ گزشتہ سال ونڈے ورلڈ کپ کے بعد سے اس فارمیٹ میں نہیں کھیلے ہیں۔