لندن۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ایشز سیریز کا آغاز جمعرات کو پہلے ٹسٹ کے ساتھ ہو رہا ہے۔ آسٹریلیا کے لئے اطمینان بخش خبر یہ ہے کہ اسٹار بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے فٹنس ٹسٹ کامیاب کرلیا ہے۔ ٹریننگ سیشن کے دوران انکا گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا لیکن ورانر نے فٹنس ٹسٹ عبورکر لیا اور ٹیم میں شمولیت یقینی بنالی ہے۔ بال ٹیمپرنگ سکینڈ ل کے بعد یہ ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔ دوسری جانب عثمان خواجہ اور جیمز پیٹنسن کی بھی پہلے میچ میں شرکت یقینی ہے لیکن آخری لمحات میں اسکواڈ میں جگہ بنانے والے بین کرافٹ کی شرکت غیر یقینی ہے کہ اس کے لئے کسی ایک کو باہر بٹھانا ہوگا۔ خواجہ ورلڈ کپ کے دوران ان فٹ ہوئے تھے لیکن اب کھیلنے کے لئے تیار ہیں اور کوچ جسٹن لانگر کے مطابق نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔ بولنگ میں میچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹرسیڈل ساتھی بولروں کی قیادت کریں گے۔