جگدل پور : چھتیس گڑھ کے کابینی وزیر کیدار کشیپ نے کہا کہ بستر میں دو تعلیمی ادارے یہاں کے گاؤں میں رہنے والے قبائلیوں کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ڈیٹا بیس تیار کریں گے ۔ کشیپ نے یہ بات یہاں بودھ گھاٹ میں تمام قبائلی برادریوں کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈیٹا بیس کے ذریعہ جسے سائنسی طریقے سے تیار کیا جائے گا، قبائلیوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک ماڈل تیار کیا جائے گا۔ یہ اقدام سرکاری مشینری اور ضلعی انتظامیہ کی مدد سے گاووں کے حالات کو بدلنے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ وزیر نے کہا کہ آج پوری دنیا قبائلی معاشرے سے عالمی بھائی چارہ، موسمیاتی تحفظ اور ہم آہنگی سیکھ سکتی ہے ۔ قبائلی معاشرہ ہمارے ملک میں قومی شعور کا مرکز رہا ہے ۔ ویدک دور سے قبائلی سماج کی برتری کا ثبوت ملتا ہے ۔