ڈیٹا سائنس میں 11.5 ملین ملازمتوں کے مواقع متوقع

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : ایک حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ انٹرنیٹ پر مواد کا جو ذخیرہ آج موجود ہے اس کا 90 فیصد حصہ گذشتہ 2 برسوں کے دوران منظر عام پر آیا ہے اور خاص کر سوشیل میڈیا اور اسمارٹ فون کی وجہ سے مفید مواد کا انٹرنیٹ پر ذخیرہ کافی بڑھا ہے ۔ جس کی وجہ سے اے آئی ، ایم ایل ، وی آر وغیرہ ٹکنالوجی کا فروغ ملا ہے ۔ ماہرین کے مطابق جو نوجوان کمپیوٹر کی دنیا میں اپنا مستقبل تلاش کررہے ہیں انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ اس وقت آر ٹی فیشنل انٹلی جنس اور ڈیٹا سائنس میں اپنا کیرئیر تلاش کریں ۔ ایک جانب آرٹی فیشنل انٹلی جنس اور بلک ڈیٹا میں 2026 تک کم از کم 11.5 ملین ملازمتوں کے مواقع متوقع ہیں وہیں مطلوبہ اہل امیدواروں کی تعداد ملنا مشکل ہے لہذا میک کین کی جانب سے کیے گئے مطالعہ کی روشنی میں ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ بیک ڈیٹا میں اپنی کوشش کریں تاکہ اچھی ملازمت آسانی سے ملنے کے علاوہ ایک بڑی تنخواہ بھی آسانی سے حاصل کی جاسکے ۔۔