ڈیٹا چوری پر آئی ٹی گرڈ کے خلاف مزید ایک مقدمہ درج

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( پی ٹی آئی ) : پولیس نے کہا ہے کہ ہندوستانی اتھاریٹی برائے منفرد شناخت ( یو آئی ڈی اے آئی ) کے عہدیداروں کی شکایت پر شہر کی ایک آئی ٹی گرڈس انڈیا پرائیوٹ لمٹیڈ کے خلاف ایک اور شکایت درج کی گئی ہے ۔ اس ادارہ پر آندھرا پردیش میں ووٹروں کی بھی تفصیلات کے سرقہ کا الزام ہے ۔ پولیس نے کہا کہ اس کمپنی کے خلاف سب سے پہلے گذشتہ ماہ مارچ میں مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔ آئی ٹی گرڈس انڈیا کے قبضہ میں حساس مواد و تفصیلات بھی پائی گئی ہیں ۔ حیدرآباد اور سائبر کرائم پولیس کی طرف سے اس کمپنی کے خلاف اے پی میں حکمراں تلگو دیشم پارٹی کی طرف سے استعمال کیے جانے والے موبائل ایپ ’ سیوا مترا ‘ کے ذریعہ مواد اور تفصیلات کے سرقے کے الزام پر مقدمات درج کئے گئے تھے ۔ جس کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھی دو مقدمات درج کی ہے ۔۔