ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ ایک شخص کو لوٹنے والے دو افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔/4جنوری ، ( سیاست نیوز) ہم جنس پرستوں کی ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ ایک شخص کو لوٹنے والے دو افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ عطا پور پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں شعیب خاں اور محمد سہیل ساکنان کشن باغ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان دونوں نے 21 سالہ متاثرہ نوجوان کو عرش محل میں سنسان علاقہ میں طلب کیا اور اس کو مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور رقمی مطالبہ کرتے ہوئے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور آن لائن 97 ہزار روپئے ٹرانسفر کرلئے۔ متاثرہ شخص کی جانب سے دی گئی شکایت کے بعد پولیس عطا پور نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے ایک موٹر سائیکل، 31 ہزار روپئے نقد رقم اور دو موبائیل فونس کو ضبط کرلیا۔ ع