ڈیٹنگ سائیٹ کی بلیک میلنگ ،65سالہ شخص 73لاکھ سے محروم

   

Ferty9 Clinic

٭ مہاراشٹرا میں پولیس نے تین افراد بشمول ایک خاتون کو ’’ڈیٹنگ سائیٹ‘‘ کے بارے میں دھوکہ دہی کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ان پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے ایک 65 سالہ شخص کو ڈیٹنگ سائیٹ کی ممبر شپ کو منسوخ کرنے کے گذارش کے بعد انہیں بلیک میل کرتے ہوئے 73.5 لاکھ روپئے ہڑپ لئے ۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ شخص جس نے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی ممبرشپ کو منسوخ کردیا جائے ، کو مذکورہ تینوں افراد نے دھمکی دی تھی کہ اگر وہ انہیں مطلوبہ رقم نہ دیئے تو ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائیں گے کہ وہ لڑکی سپلائی کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔