کولکتہ ۔ مغربی بنگال کے سلی گوڑی میں ڈی آئی آر آئی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کئے جارہے سونے کی ایک بڑی کھیپ کو ضبط کیا ہے۔ڈائریکٹر برائے محصولات انٹلیجنس (ڈی آر آئی) کے ذرائع کے مطابق سونے کی 160اینٹیں برآمد کی گئی ہیں۔یہ تمام اینٹیں غیرملکی ساخت کی ہیں اوران کا کل وزن تقریباً 26 26.560 گرام ہے ۔ مارکیٹ میں اس کی قیمت لگ بھگ 14.5 کروڑ روپے بتائی گئی ہے ۔ڈی آر آئی حکام نے بتایا کہ تین اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ فی الحال مزید تفتیش جاری ہے ۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیش یا پھر نیپال کے راستے اس علاقے میں بڑ ے پیمانے سونے کی اسمگلنگ کی جاتی ہے ۔