ڈی آرڈی او نے ہوا سے ہوا میں وار کرنے والے میزائل پائتھان 5 کا پہلا تجربہ کیا

   

حیدرآباد۔ ڈیفینس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آرڈی او) نے ہوا سے ہوا میں وار کرنے والے میزائل پائتھان 5 کا پہلا تجربہ کیا۔ہندوستان کے دیسی ساختہ ہلکے لڑاکا طیارہ تیجس نے پانچویں جنریشن کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے پائتھان 5 کو اپنی ہوا سے ہوا میں وار کرنے والے ہتھیاروں میں شامل کرلیا ہے ۔اس تجربہ کا مقصد تیجس کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔گوا میں ٹسٹنگ فائرنگ کے سلسلہ وار تجربات مکمل کئے گئے تاکہ چیلنج سے بھرے پس منظر میں اس کی صلاحیت کی توثیق کی جاسکے ۔ان تجربات سے پہلے جامع میزائل لے جانے والے طیاروں کے معائنے بنگالورو میں کئے گئے تاکہ میزائل کو جوڑنے کا جائزہ لیا جاسکے ۔ڈی آرڈی او کے پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اے ڈی اے ،ایچ اے ایل۔ اے آر ڈی سی کے سائنسدانوں ، انجینئرس اور ٹکنیشنس کی کئی سالوں کی سخت محنت کے ساتھ ساتھ سی ای ایم آئی ایل اے سی ، ڈی جی ۔ اے کیو اے ، آئی اے ایف پی ایم ٹی، این پی او اور آئی این ایس ہنسا کے تعاون کی وجہ سے یہ تجربہ کامیاب رہا ہے ۔