ڈی آر ایس کے متنازعہ فیصلہ پر پین کی شدید تنقید

   

ملبورن ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا ٹسٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین نے یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جارہے باکسنگ ڈے ٹسٹ کے دوسرے دن ڈی آر ایس کے متنازعہ فیصلہ پر شدید تنقید کی ہے۔ پین جوکہ اپنے کریئر کی ایک بہترین اننگز کھیل رہے تھے اور امید کی جارہی تھی کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کریئر کی اولین ٹسٹ سنچری اسکور کرلیں گے لیکن انہیں 79 رنز کے اسکور پر نیل ویگنر کی گیند پر پہلے میدان کے ایمپائر نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل مسترد کردی لیکن بعدازاں ڈی آر ایس کے ذریعہ پین کو آوٹ دیا گیا۔ ڈی آر ایس کے ذریعہ آوٹ دیئے جانے پر پین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھا تھا کہ لینتھ بال وکٹ سے ٹکرائے بغیر باہر نکل رہی ہے لیکن جس طرح مجھے آوٹ دیا گیا وہ ناقابل فہم ہے۔ علاوہ ازیں کامنٹریٹرس نے بھی چند افراد نے اس فیصلہ سے اتفاق نہیں کیا اور پین کے بیان کی حمایت کی ہے۔ علاوہ ازیں نیوزی لینڈ کے سابق کپتان راس ٹیلر نے بھی پین کی مایوسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ابتداء میں انہیں ایل بی ڈبلیو پر ناٹ آؤٹ دیا گیا حالانکہ گیند وکٹوں سے ٹکرانے کے حدود میں تھی تاہم جس طرح ڈی آر ایس کے ذریعہ آوٹ دیا گیا اس پر بیٹسمین کا برہم ہونا سمجھ میں آتا ہے۔