ڈی آر ایف ٹیمیں سرگرم

   

حیدرآباد۔ شہر میں مسلسل بارش کی وجہ سے جی ایچ ایم سی کی ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیمیں سرگرم ہوگئی ہیں اور عوامی شکایات کے ازالہ میں مصروف ہیں۔ گذشتہ 96 گھنٹوں میں ڈی آر ایف کی ٹیموں نے ڈائرکٹوریٹ آف انفورسمنٹ ‘ ویجیلنس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت کام کیا اور سڑکوں سے درخت ہٹائے ‘ جمع ہوئے پانی کی نکاسی کی اور دوسرے کام بھی انجام دئے ہیں۔