حیدرآباد۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام میزائیل کامپلکس ڈی آر ڈی او حیدرآباد نے کورونا بحران کے وقت میں جب آکسیجن کی شدید قلت کا سامنا کرنا ٖپڑ رہا ہے مریضوں کی سہولت کیلئے 200 آکسیجن سلینڈرس فراہم کئے ہیں۔ان میں100 سلینڈرس حکومت آندھرا پردیش کے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ 50 سلینڈرس سکندرآباد کنٹونمنٹ بورڈ کو اور پچاس سلینڈرس تروملا تروپتی دیواستھانم ( ٹی ٹکی ڈی ) کے سپرد کئے گئے ہیں۔