ڈی آر ڈی او نے اینٹی میزائل ٹیکنالوجی تیار کی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : دفاعی تحقیق و ترقی کے ادارے (ڈی آر ڈی او) نے بحری جہاز و ں کو دشمن کے میزائل حملے سے بچانے کے لئے جدید دیسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے ۔ اعلی درجے کی شاف ٹکنالوجی کی مدد سے راکٹ کے تین طرح کے ورژن تیار کیے گئے ہیں جو کم دوری، درمیانی دوری اور لمبی دوری کے ہوں گے اور یہ بحریہ کی ضرورت کے مطابق تیار کیے گئے ہیں۔ اس کامیابی کو آتم نربھر بھارت کی سمت ایک اور بڑا قدم قرار دیا جارہا ہے ۔ بحریہ نے حال ہی میں راکٹ کے تینوں ورژنوں کا بحیرہ عرب میں تجربہ کیا تھا اور اس کے نتائج تسلی بخش پائے گئے تھے ۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور ڈی آر ڈی او کے صدر ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے سائنسدانوں کی ٹیم کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔