حیدرآباد:ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے صدرنشین اور سکریٹری ڈاکٹر ستیش ریڈی کے مطابق ڈی آر ڈی او کی جانب سے تیار کردہ نئی کووڈ کی دوا اندرون ہفتہ دستیاب ہوگی۔ روزنامہ سیاست کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے ستیش ریڈی نے بتایا کہ کورونا کی نئی دوا
2-deoxy-D-glucose (2DG)
آئندہ ہفتہ دستیاب ہوگی جس سے ہزاروں مریضوں کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ نئی اینٹی کووڈ اورل ڈرگ سے دواخانوں میں شریک مریضوں کو فائدہ ہوگا اور آکسیجن پر ان کے انحصار میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ یہ دوا انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائیڈ سائنسس کی جانب سے تیار کی گئی ہے جو ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی اہم لیباریٹری ہے۔