ڈی اروند کو بھی مرکزی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ڈی اروند کو بھی مرکزی کابینہ میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ وزیر اعظم اس سلسلہ میں مشاورت کے بعد قطعی فیصلہ کریں گے ۔ ذرائع نے کہا کہ مرکزی قیادت تلنگانہ میں بی جے پی کو مستحکم کرنا چاہتی ہے ۔ ریاست سے بی جے پی کے چار ارکان پارلیمنٹ ہیں اور جی کشن ریڈی کو پہلے ہی کابینہ میں شامل کیا جاچکا ہے ۔ تلنگانہ بی جے پی حالیہ عرصہ میں سرگرم ہوگئی ہے اور اسے جی ایچ ایم سی میں زیادہ نشستوں پر کامیابی ملی تھی جبکہ دوباک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بھی بی جے پی نے جیت درج کروائی تھی ۔