عادل آباد۔ضلع عادل آباد کے انچارج سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم راجیش چندرا کا تبادلہ کر دیا گیا اور ان کی جگہ کے ضلع منچریال ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) ڈی۔ادے کمار ریڈی کو عادل آباد ضلع کا نیا ایس پی مقرر کیا گیا ہے۔ریاست تلنگانہ کے چیف سیکریٹری سومیش کمار نے جمعہ کی رات اس سلسلے میں احکامات جاری کئے۔کھمم ضلع کے رہنے والے،ڈی۔ ادے کمار کو 25 اکتوبر 2019 کو منچیریال ضلع کا ڈی سی پی کے طور تقرر عمل میں آیا تھا۔انہوں نے مؤثر طریقے سے فرائض انجام دیئے اور ضلع میں جرائم کی شرح کو کنٹرول کیا۔منچیریال اور کمرم بھیم آصف آباد دونوں اضلاع میں ماؤنواز مخالف کارروائیوں کی نگرانی کے لیے آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ حال ہی میں، انہیں انڈین پولیس آفیسر کیڈر رینک سے نوازا گیا اور اسے تلنگانہ کے لیے مختص کیا گیا۔ انہوں نے کوتہ گڈم منتقل ہونے سے قبل سابق عادل آباد اور گوداوری کھانی ڈی ایس پی اور بنجارہ ہلز اے سی پی کے طور پرکام کیا تھا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1991 میں سب انسپکٹر کے طور پر محکمہ پولیس سے کیا تھا۔
