٭ سی آر پی ایف ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ڈے کے تریپاٹھی میس میں ایک اسٹاف ممبر کی غلطی پر اس قدر برہم ہوگئے کہ انہوں نے گرم پانی خاطی اسٹاف ممبر کے چہرے پر پھینک دیا اور اس کی جرسی میں بھی پانی ڈال دیا۔ انہیں اس بات پر غصہ آیا کہ پینے کا پانی پوچھنے پر اسٹاف ممبر نے انہیں گرم پانی کا جگ لاکر دیا۔ یہ واقعہ 2 جنوری کو بہار کے راج گیر میں پیش آیا۔ بتایا گیا کہ اسٹاف ممبر کو جھلسنے کے گہرے زخم آئے ۔ اس معاملہ کی انکوائری شروع کی گئی ہے۔