ڈی ایس سی میں سخت مقابلہ کا امکان ہر جائیداد کیلئے 35 امیدوار دوڑ میں

   

حیدرآباد 29 اکٹوبر (سیاست نیوز) گورنمنٹ اسکولس میں ٹیچرس کے تقررات کے لئے منعقد کئے جانے والے ٹسٹ، ڈسٹرکٹ سلیکشن کمیٹی (ڈی ایس سی) میں سخت مقابلہ ہوگا کیوں کہ ہر جائیداد کے لئے 35 امیدوار دوڑ میں ہیں۔ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے 5,089 ٹیچر جائیدادوں پر تقررات کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ہفتہ تک 1,76,530 امیدواروں نے اس رکروٹمنٹ امتحان میں شرکت کے لئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ٹیچر رکروٹمنٹ ٹسٹس 20 تا 30 نومبر منعقد کئے جانے والے تھے تاہم انہیں ریاستی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کے پیش نظر ملتوی کیا گیا ہے۔ اب یہ ٹسٹس امکان ہے کہ جنوری کے آخری ہفتہ یا فروری 2024 ء کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہوں گے۔ کمپیوٹر پر مبنی یہ رکروٹمنٹ ٹسٹس اضلاع حیدرآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر، میدک، نظام آباد، عادل آباد، کریم نگر، ورنگل، کھمم، نلگنڈہ اور سنگاریڈی میں منعقد ہوں گے۔