ڈی ایس سی کے ذریعہ تقررات، مکمل یکسوئی کے ساتھ تیاری ضروری

   

شہر و اضلاع کے امیدواروں سے نظام آباد کے ماہر تعلیم عبدالرشید کا خطاب، منصوبہ بندی پر زور

حیدرآباد ۔ 7 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست میں ٹیچرس کے تقررات کے لئے جولائی کے تیسرے ہفتہ سے اگست تک جو مسابقتی امتحان رکھے جارہے ہیں وہ اس دفعہ مکمل طور پر کمپیوٹر پر ‘سی بی ٹی‘ رہے گا۔ 20 نشانات بطور ویٹیج ٹیٹ کے 150 نشانات سے حاصل کئے جائیں گے اور ایس جی ٹی اور اسکول اسسٹنٹ کے الگ الگ مضامین کے لئے امتحان 160 سوالات کے 80 نشانات پر رہے گا۔ ریاست کے ممتاز ماہر تعلیم جناب عبدالرشید سابق ڈی ای او جو تدریسی مطالعہ اور تعلیمی فلاسفی کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں۔ یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں توسیعی لکچر دیتے ہوئے امتحانی نقطہ نظر سے امیدواروں کو کامیابی کے تکنیک اور حصول ملازمت کے گر بتاتے ہوئے انہوں نے جس قسم کے سوالات امتحان میں آتے ہیں اس پر تفصیلی روشنی ڈالی اور امیدواروں کو مشورہ دیا کہ پوری یکسوئی کے ساتھ تیاری کریں، سنجیدگی کے ساتھ مطالعہ اور سخت محنت موثر ثابت ہوگی۔ انہوں نے انگلش میڈیم اور اردو میڈیم کے امیدواروں کو امتحانی نقطہ نظر سے تیاری پر زور دیا۔ جناب ایم اے حمید کیریئر کونسلر روزنامہ سیاست نے حالیہ امور، عام معلومات کے ساتھ تجویز پر کس طرح امتحان دینا ہوگا۔ سہل انداز میں بتایا اور طلبہ نے ایک تثمیلی امتحان کے انعقاد پر زور دیا پھر آئندہ اتوار کو رکھا جائے گا۔ اس موقع پر امیدواروں کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ شہر کے علاوہ اضلاع سے امیدواروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جناب سید احمد بخاری ایجوکیشن فاؤنڈیشن نظام آباد بھی موجود تھے۔