مدہول: ڈی ایس سی 2008 کے امیدواروں کے مسائل وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لاکر ان کو حل کیا جائے ڈی ایس سی امیدواروں نے مدھول ایم ایل اے کیمپ آفس میں جی وٹھل ریڈی رکن اسمبلی مدہول سے ڈی ایس سی سادھنا سمیتی کے صدر سرینواس نائک نے تحریری یاداشت پیش کی اور کہاکہ 2016 میں ریاستی وزیر اعلیٰ نے ڈی ایس سی 2008 کے ذریعے منتخب کیے گئے لوگوں کو کیمپ آفس میں انسانی ہمدردی کے تناظر میں ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ امیدواروں نے بتایا کہ وہ گزشتہ پانچ سالوں سے مختلف حالات کا شکار اور بیروزگاری سے پریشان ہیں ۔ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں میرٹ لسٹ سے منتخب ہونے والوں کو ایم ٹی ایس کی بنیاد پر نوکریاں فراہم کی گئیں ۔ رکن اسمبلی پر زور دیا گیا کہ ڈی ایس سی 2008 ء کے امیدواروں کے اس معاملے کو وزیر اعلیٰ کی علم میں لا کر مسئلہ حل کریں ۔ اس تقریب میں ٹی آر ایس منڈل صدر افروز خان، ایم پی ٹی سی گنگادھر، سرینواس گوڈ، ڈی ایس سی 2008 سادھنا سامیتی پنڈاری، انیل، گنگادھر اور دیگر موجود تھے۔