حیدرآباد۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 2008 کے ڈی ایس سی امیدواروں کو خوشخبری سنائی کہ 2008 ڈی ایس سی میں نقصان سے دوچار ہونے والے امیدواروں کو کنٹراکٹ کی بنیاد پر ملازمت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی ایس سی میں کوالیفائی ہونے والے بی ای ڈی امیدواروں کو ہی موقع دینے کا اعلان کیا گیا۔ حکومت نے بتایا کہ ایسے امیدوار سوائے حیدرآباد کے دیگر اضلاع میں کنٹراکٹ پر خدمات انجام دینے کے لئے تیار رہیں۔ اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن ڈائرکٹر نے منگل 24 ستمبر کو احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ اسکولی تعلیم نے کہا کہ 27 ستمبر سے 5 اکتوبر تک اہل امیدواروں کی کونسلنگ کی جائے گی۔ بتایا جارہا ہیکہ 2008 ڈی ایس سی کے دو ہزار سے زیادہ متاثرین ہیں۔ 16 سال جدوجہد کرنے کے بعد کانگریس حکومت نے ان کے ساتھ انصاف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 2