ڈی ایس سی 2024 کے ہال ٹکٹس

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں نے بتایا کہ ڈی ایس سی 2024 ٹیچر رکروٹمنٹ امتحان کے لیے ہال ٹکٹس 11 جولائی کو آن لائن اپ لوڈ کئے جائیں گے ۔ عہدیداروں کے مطابق امیدوار ڈی ایس سی 2024 آن لائن کمپیوٹر بیسڈ ٹسٹ ( سی بی ٹی ) امتحان کے لیے ہال ٹکٹس 11 جولائی سے تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کے ویب سائٹ schooledu.telangana.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ ڈی ایس سی 2024 آن لائن امتحان 18 جولائی تا 5 اگست منعقد ہوگا ۔۔