ڈی ایس سی 2024 کے 17 تا 31 جولائی تک امتحانات

   

11 ہزار جائیدادوں پر تقررات ، 20جون تک درخواستیں داخل کرنے کی مہلت
حیدرآباد : 3 اپریل ( سیاست نیوز) محکمہ تعلیم نے ڈی ایس سی 2024 امتحانات 17 تا 31 جولائی تک آن لائن میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سرکاری ویب سائیٹ میں ٹائم ٹیبل دستیاب رکھا ہے ۔ واضح رہے کہ حکومت نے 11ہزار ٹیچرس کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے میگا ڈی ایس سی نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ درخواستیں وصول کرنے کی مہلت کو 20 جون تک توسیع دی ہے ۔ امیدوار ایک ہزار روپئے درخواست فارم داخل کرتے ہوئے 20 جون کو رات 11:50 بجے تک آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ ہائیکورٹ نے ڈی ایس سی سے قبل ٹیٹ کا انعقاد کرنے کی ہدایت دی ہے جس پر عہدیداروں کی جانب سے ٹیٹ کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور امیدوارو ں کی حد عمر کو 46 سال تک توسیع دی گئی ہے ۔ عہدیدار توقع کررہے ہیں کہ ڈی ایس سی کے انعقاد کیلئے اضافی جائیدادیں شامل کرنے سے درخواستوں کی تعداد میں بھی بھاری اضافہ ہوگا ۔ ماضی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں درخواستیں داخل کرنے والے امیدواروں کو دوبارہ درخواستیں داخل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہیکہ سیکنڈری گریڈ ٹیچر (SGT) کی 6508 اسکول اسسٹنٹ ( ایس اے ) کی 2629 لنگویج پنڈت کی 727 ، پی ای ٹی کی 182 ، اسپیشل ایجوکیشن ( اسکول اسسٹنٹ) 220 جائیدادیں اسپیشل ایجوکیشن ( ای جی ٹی) کی 796 جائیدادیں شامل ہیں ۔ 2